امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
امریکی ارکان کانگریس جیک برگ مین، تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق امریکی وفد نے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے اور کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفد نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مضبوط پاک امریکا شراکت داری علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
امریکی وفد تین روزہ دورے کے دوران وزیراعظم، وزیر خارجہ، اعلیٰ عسکری قیادت اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف کو ہٹا کر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، سازشوں کی وجہ سے پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو بڑے ترقیاتی منصوبے دیے، لیکن پھر ایک نااہل شخص کو مسلط کردیا گیا، اور سازشوں کی وجہ پالیسیوں کا تسلسل قائم نہ رہ سکا۔
مزید پڑھیں: 2017 میں ترقی کرتا پاکستان سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، نواز شریف
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی تھی، جبکہ دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، ان کو 10 سال کا موقع مل جاتا تو مہاتیر محمد سے بڑے لیڈر ثابت ہوتے۔
احسن اقبال نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی، اور تعمیر وترقی کو ترجیح دی، بار بار اقتدار سے نکالنے جانے کے باوجود ملک کو ترقی کی سمت پر ڈھالا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا اور پھر ایک نااہل شخص کو مسلط کیا گیا، جس کے بعد ترقی کا پہیہ رک گیا۔
انہوں نے کہاکہ میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ ملک میں آئینی عدالتیں بننی چاہییں، اب ہم نے یہ قدم اٹھایا تو کہا جاتا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازش ہوگئی۔
انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لندن میں جھوٹ بولنے پر مقدمہ ہو جاتا ہے، لیکن پاکستان میں تو میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف کے خلاف کی گئی سازشوں نے پاکستان کی جڑوں کو ہلا دیا، شہباز شریف
انہوں نے کہاکہ ماضی میں میرے خلاف ایک وزیر نے جھوٹ بولا کہ سی پیک میں کرپشن کی گئی ہے، لیکن پھر کسی نے اس الزام کی تحقیق نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال سازش نواز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر وی نیوز