جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
کرک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔
کرک میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی میں گروپ بندی ہے لیکن اس سے فرق نہیں پڑتا، اگر عمران خان باہر ہوتے تو صوبائی صدارت کو قبول نہ کرتا، اس وقت مجھے ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں پارلیمنٹیرینز اور تنظیمی عہدیدار الگ الگ لوگ ہونے چاہییں، آج ہمارے جتنے لوگ اسمبلی میں ہیں ان کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملا۔
جنید اکبر نے کہاکہ میں عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا ممبر بھی نہیں بن سکتا، پارٹی میں گروپ بندی کرنے والے کچھ بھی کرلیں فرق نہیں پڑے گا کیوں کہ ہم کوئی سیاسی غلام نہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کرپشن کرنے والوں سے ضرور پوچھ گچھ ہوگی، کوئی چاہے جتنا بھی طاقتور ہو اس کا راستہ روکا جائےگا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جہالت بہت زیادہ ہے، نعمان اعجاز کا وضو کے بیان پر تنقید کرنے والے صارفین کو جواب
نعمان اعجاز پاکستان کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک اور انتہائی ورسٹائل اداکار ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی شاندار پروجیکٹس کیے ہیں اور ہر کردار کو بھرپور طریقے سے نبھانے کی مہارت رکھتے ہیں۔
حالیہ دنوں میں انہوں نے بسمل، پرورش اور شرپسند جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
ان کا کردار فراست بھی اتنی حقیقت پسندی کے ساتھ نبھایا گیا ہے کہ کوئی اور اس میں اتنی جان نہیں ڈال سکتا تھا۔
نعمان اعجاز نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہر صبح کام پر جانے سے پہلے وضو کرتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لوگوں نے ان کے اس بیان پر مختلف تبصرے کیے، میمز بنائیں کیونکہ وہ شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پرانے دور کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جن کے عقائد آج کے دور میں سمجھنا انتہائی مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیں ایک بات سکھائی تھی گھر سے کام کے لیے وضو کرکے نکلا کرو اس سے رزق کے مزید دروازے کھلتے ہیں لیکن لوگوں نے اس پر میمز بنائیں کہ ’نعمان اعجاز وضو کرکے نامحرم عورتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے انہوں نے حالیہ برسوں میں انٹرویو دینا کم کر دیا ہے تاکہ ان کی باتوں کو غلط انداز میں نہ لیا جائے۔