ایران میں آٹھ پاکستانی قتل
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔ ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
پشاور:خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کیے گئے ہیں اور تاجر تنظیموں کے سربراہوں نے مارکیٹ بند کرنے یقین دہانی کرائی ہے اور پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کامیاب ہوگی۔
مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ ہڑتال کے لیے پشاور کے تمام بڑی تاجر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور ہڑتال کے سلسلے میں ٹرانسپورٹرز سے بھی رابطے شروع کیے گئے ہیں۔