ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
کراچی:
کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔
اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا راستہ الگ ہے اور میں ایک جدا سفر پر جا رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ساتھ دینگے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ڈی اے میں
پڑھیں:
حکومت کینالزمنصوبہ روکے ورنہ پی پی آپ کیساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق بچانے کیلئے نکلے ہیں،بلاول بھٹو
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کا مطالبہ ہےحکومت کینالز منصوبےکو روکے،ہمارے اعتراضات سنے جائیں ورنہ پی پی آپ کے ساتھ نہیں چلےگی، ہم سندھ اور وفاق کو بچانے کیلئے نکلے ہیں۔
حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمرکوٹ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر کارکنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ کے عوام ثابت کر چکے ہیں کہ ووٹ صرف تیر کا ہے، یوسف تالپور سینئر ممبران اسمبلی تھے اور 17 جماعتوں کے سیاسی یتیموں کا شکر گزار ہوں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا والے کافی کنفیوز تھے کہ سندھ میں عوام پی پی کو شکست دلوائیں گےعمرکوٹ کی حد تک پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک پیج پر تھے اور ان کی کوشش تھی کہ پی پی اور تیر کو شکست دلوائیں، مگر عمرکوٹ کے عوام نے ان کو تاریخی شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکست کے بعد یہ منہ دکھانے کے لائق بھی نہیں رہے آپ نے اسلام آباد والوں کو شکست دی ہے اور ان منافق سیاستدانوں کو شکست دی جو فاصلے بڑھانا چاہتے تھے عوام نے ثابت کیا کہ آج بھی وہ شہید بی بی اورپاکستان کھپے کہنے والے شخص کے ساتھ کھڑے ہیں پی پی کو جتوا کر عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کیا۔
پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہمیشہ پی پی نے کی ہےوہ کہتے ہیں پاکستان میں انقلاب لانا ہے تو حیدرآباد کو ساتھ ملانا ہے، اور حیدرآباد نے ثابت کر دیا کہ وہ پی پی اور شہید بی بی کے ساتھ ہیں ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ہوا تو لاہور کے جیالوں نے خود کو جلا کر احتجاج کیا، بی بی کو شہید کیا گیا تو کوشش کی گئی کہ ہمارے اندر سےنا کھپے کے نعرے لگوائے جائیں آصف زرداری نے جمہوریت بحال کی، مشرف کو بھگایا اور 18ویں ترمیم دی۔
بلاول نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مل کر جدوجہد کی، مشرف اور ضیا کو شکست دی اور طے کیا تھا کہ سلیکٹڈ کو بھگانا ہے میں نے وعدہ کیا تھا کہ عدم اعتماد لاؤں گا اور سلیکٹڈ کو بھگاؤں گا بانی نے بھی 6 میں سے 2 کینالز کی منظوری دی تھی، اس وقت بھی ہم نے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہماری قومی ذمہ داری ہے، یہ ایسا مسئلہ ہے جو وفاق اور عالمی سطح پر پاکستان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے بانی نے جب کینالز کی منظوری دی تو جیالوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔