گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، مل کر کام کریں گے۔ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر سندھ کا وفاقی حکومت میئر کراچی نے کہا کہ کام کر شہر کی

پڑھیں:

پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں اورغریب طبقے کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ سیمنٹ فیکٹریوں سے ایک ایک پیسہ وصول کر کے آپ کے حوالے کروں گا۔ ڈنڈوت کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
  • جے یو آئی دیگر اپوزیشن اور پی ٹی آئی سے علیحدہ اپنا الگ احتجاج کرےگی، کامران مرتضیٰ
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • پنجاب میں پاور شیئرنگ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی بڑی بیٹھک، ملکر چلنے پر اتفاق
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری
  • پی پی نے ہمیشہ مزدوروں، غریبوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: گورنر 
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح