کرینہ نے شوہر سیف کو کس چیز پر قصور وار ٹھہرادیا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک مضحکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے شوہر سیف علی خان کو ان کی خوبصورتی کیلئے قصوروار ٹھہرادیا۔
بیبو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر سیف علی خان کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ مضحکہ خیز انکشاف کیا۔
تصاویر میں کرینہ کپور کو بطور پولیس کردار مہرون شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک شوز پہنے صوفے پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں اگلی تصویر سیف علی خان کی گھڑ سواری کی ہیں جب کہ آخری تصویر بھی سیف کے کلوزاپ کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)
تصاویر کے کیپشن میں کرینہ نے لکھا کہ ’ ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا جس دوران اپنے شوہر کو اس کی خوبصورتی کیلئے قصوروار پایا‘۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ایک ہی دن میں ہم نے مختلف سیٹ، مختلف شہر وں میں بہت محنت سے کام کیا جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا تھا۔
مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے، اداکار کو کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:استعمال شدہ موبائل فونز کی خریداری کیلئے نئی شرائط عائد
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیف علی خان
پڑھیں:
مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
ایف آئی اے نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنے والے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
عاطف خان نے 2016 سے 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان میں دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے، جب کہ دیگر دو عام شہری بتائے گئے ہیں۔
رقوم وصول کرنے والوں میں عدیل ظفر، گلنار خان، ایم علی الدین صدیقی اور نعیم انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ان افراد کو طلب کر کے منی ٹرانسفر سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین بھی اس معاملے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔