اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑے اور تاریخی قدم کا اعلان کیا ہے۔ 13 سے 15 اپریل 2025 تک اسلام آباد میں پہلا ”اوورسیز پاکستانیز کنونشن“ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ائیرپورٹس پر خصوصی استقبال، مکمل پروٹوکول، خیرمقدمی بینرز اور عوامی سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان، دنیا بھر میں بسنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتا ہے۔

اس کنونشن کا مقصد صرف خوش آمدید کہنا نہیں، بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات کو سننا، ان کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی جگہ رہنمائی، معلومات اور سہولتیں میسر آ سکیں۔

حکومت نے اس کنونشن کو ایک قومی عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف پاکستان کے سفیر ہیں بلکہ ان کی ترسیلات زر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ حکومت ان کے جذبہ حب الوطنی، قربانیوں اور پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کو سلام پیش کرتی ہے۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی تمام شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کنونشن میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک کے ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی اور ان کے لیے موجود پالیسیوں میں بہتری پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ یہ کنونشن ایک موقع ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ایک بار پھر اپنے وطن سے جڑیں — نہ صرف جسمانی طور پر، بلکہ دل اور جذبے کے رشتے سے بھی۔ پاکستان آپ کا منتظر ہے!
مزیدپڑھیں:جوڈیشری کوئی شاہی دربار نہیں، اگر کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں، اعظم نذیر تارڑ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے

پڑھیں:

ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری

لاہور (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے کل آخری روز ہے، منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا و طالبات کو 1 سال کیلئے جامعات میں تعینات کیا جا ئیگا، منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئے اہل ہوں گے، امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلی ٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی، پی ایچ ڈی امیدوار آج شام تک ایچ ای سی کے پورٹل پردرخواست دے سکیں گے۔

سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی