چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر اور طارق حسن بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر محمد امجد چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
مسلم لیگ ق کے انٹرپارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان میں جاری دہشتگردی کی مذمت کی گئی اور افواج پاکستان، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیسے چوہدری خاندان میں دراڑ ڈالی؟
چوہدری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں، قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین صدر مسلم لیگ ق نائب صدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین حسین مسلم لیگ ق مسلم لیگ ق کے
پڑھیں:
غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، طلال چوہدری
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی فوڈ چین پر حملوں کے 20 واقعات ہوئے، شیخوپورہ میں ایک جان بھی چلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی طرف سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس نوعیت کے واقعات میں 12 ایف آئی آرز ہوئیں اور 142 لوگ گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے اور 15 لوگ گرفتار ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فوڈ چین نے 100 ملین ڈالرز سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی، ہمارے ہوٹل اور ریسٹورنٹ ٹیکس چوری کرتے ہیں یہ غیرملکی فوڈ چین ٹیکس چوری نہیں کرتیں، اس کے فرنچائز کا مالک پاکستان سے ہے اور مسلمان ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اس فوڈ چین سے 25 ہزار لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ جتنا بھی خام مال خریدتے ہیں پاکستان کے اندر خریدتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں