سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر  اور طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوگئے۔

 انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا،چوہدری سالک حسین مسلم لیگ ق کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے، چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری

 اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے ارکان نے شرکت کی،جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔

 اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور  افواج پاکستان، رینجرز اور  پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 چوہدری شجاعت نے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور  یہی جماعت پاکستان کو  بچائےگی، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ق کے اجلاس میں

پڑھیں:

جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

 عثمان خان: جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس میں اہم فیصلہ ہوا، جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ باضابطہ الائنس کا حصہ نہیں ہوگی۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق جے یو آئی پی ٹی آئی کیساتھ ایشو ٹو ایشو معاملات چلائے گی، پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہیں ہے، پارٹی کا اپنا کوئی ایک فیصلہ نہیں ہے۔

جےیوآئی کے مرکزی جنرل کونسل نے حتمی اختیار پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا، جےیوآئی حکومت کے خلاف اپنی تحریک چلائے گی۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • پی پی پی کا پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے پانی، ترقیاتی فنڈز اور گورننس پر تحفظات کا اظہار
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب