صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
وسطی چلی میں لگونا ڈیل مول آتش فشاں فیلڈ میں صرف دو گھنٹوں کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعد اتنے زیادہ زلزلے کے جھٹکوں کےبعد حکام الرٹ ہوگئے۔
رواں ہفتے کے شروع میں 2 گھنٹے کے عرصے کے دوران علاقے میں 160 زلزلے آئے، یہ زلزلے آتش فشاں کی فعال نوعیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ارجنٹائن کی سرحد کے قریب واقع چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 300 کلومیٹر جنوب میں لگونا ڈیل مول وسیع و عریض آتش فشاں علاقہ ہے، 500 مربع کلومیٹر پر محیط اس علاقے متعدد آتش فشاں پہاڑ ہیں اور ایک اندازے کے مطابق یہاں 130 آتش فشاں سوراخ ہیں۔
تاہم چلی کی قومی ارضیات اور کان کنی سے متعلق محکمے نے کسی فوری خطرے کی نشاندہی نہ کرتے ہوئے گرین الرٹ برقرار رکھا ہے جب کہ زلزلوں کی شدت بھی کم تھی۔
چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ایاز عالم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان زلزلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آتش فشاں فعال ہے، یہ مستقبل میں کسی درمیانے درجے کے واقعے کا باعث بن سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد، لاہور سمیت مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل 2025)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے کے جھٹکے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ اپنے گھروں سے نکل اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا،اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، پشاور، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد،ہزارہ ،سوات ،مالا کنڈ ،دیر،پشاور ،صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے