UrduPoint:
2025-04-22@11:19:57 GMT

ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ہاکس بے مشرف کٹ قبرستان کے قریب سے انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کو طلب کرلیا اور موقع پر ہی ضابطے کی کارروائی کے بعد ملنے والی انسانی ہڈیاں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ہڈیاں ملنے کی اطلاع چرواہے نے دی تھی اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ قریبی قبرستان سے کسی جانور نے قبر سے کچھ انسانی ہڈیاں نکالی ہوں۔ تاہم ،اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسانی ہڈیاں

پڑھیں:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی

اسلام آباد:

حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی، رواں مالی سال امداد کا ہدف 19 ارب ڈالر ہے تاہم 9 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہی مل سکے ہیں جو کہ سالانہ ہدف کا محض 28.40 فیصد ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن حکام کے مطابق حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حاصل ہوئی بیرونی فنانسنگ میں سے 5 ارب 37 کروڑ ڈالر بطور قرض ملا جبکہ 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بطور گرانٹ شامل ہیں تاہم اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اس عرصے میں پاکستان کو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1.39 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل ہوئے، گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 89 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موصول ہوئی فنانسنگ کی تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو ارب ڈالر قرض دیا جبکہ چین نے ایک ارب ڈالر قرض رول اوور کیا۔

اس کے علاوہ دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے جن میں سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے ایک ارب 18 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک کی جانب سے 72 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک میں چین، امریکا، سعودی عرب، فرانس، کویت اور جاپان شامل ہیں جبکہ فرانس نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 4 کروڑ ڈالر، جاپان نے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور کویت نے دو کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس کیلئے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا