پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد/لاہور/راولپنڈی /گجرات /فیصل آباد/شانگلہ /ایبٹ آباد/ ہر ی پور/( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو بار جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ تقریباً 12 بجے 4.3 شدت جبکہ دوسرا ساڑھے 12 بجے 5.5 شدت کا آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں 11 بج کر 54 منٹ پر پہلی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، گوجر خان، ہری پور، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، شانگلہ، سرگودھا، جھنگ، ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حضرو سمیت گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب کی جانب 60 کلو میٹر دور جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلے کے آفٹرشاکس سے نمٹنے کیلئے عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے جھٹکے جھٹکے محسوس کے مطابق کلو میٹر
پڑھیں:
کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے صدر میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جمعے کو صدر موبائل مارکیٹ کے قریب احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا،
پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لے کر حالات کو قابو میں کیا۔
پولیس کے مطابق اسی جگہ پر تشدد کے نتیجے میں ایک 46 سالہ شخص لئیق ہلاک ہوگیا۔
ترجمان احمدیہ جماعت کے مطابق مقتول لئیق چیمہ کراچی میں احمدیہ جماعت کا سرگرم کارکن تھا۔ مقتول کے اہل خانہ کی درخواست پر قتل اور بلوے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان تحریک لبیک پاکستان کے مطابق جمعے کے مظاہرے اور پُرتشدد واقعے سے ان کی جماعت کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں ہے۔