کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پی ایس ایل سیزن دس کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا ایک سو چالیس رنز کا ہدف اٹھارویں اوور میں حاصل کر لیا میچ کے ہیرو اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر کولن منرو رہے جنہوں نے بیالیس گیندوں پر انسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا اس اننگز کے دوران انہوں نے نہ صرف لاہور کی بولنگ لائن اپ کو بے بس کیا بلکہ پی ایس ایل میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا کولن منرو اب پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں لاہور کے خلاف ان کی یہ تیرہویں ففٹی تھی جس کے ساتھ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان رائلی روسو کا بارہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹی اسکور کرنے والے غیر ملکی بیٹرز کی فہرست میں کولن منرو کے علاوہ لوک رونکی جیسن رائے اور شین واٹسن جیسے نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں منرو کی اس شاندار کارکردگی سے نہ صرف ٹیم کو قیمتی کامیابی ملی بلکہ انہیں ایک نیا سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کولن منرو
پڑھیں:
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے لیفٹ ہینڈر فاسٹ بولر رومان رئیس خان کی بہن انتقال کرگئیں، رومان رئیس کی بہن گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بہن کے انتقال کے باعث رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہمراہ سفر نہیں کرینگے۔
اطلاعات کے مطابق رومان رئیس کی بہن کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
Post Views: 3