پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ سے باہر ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ سے قبل ہی کراچی کنگز وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس زخمی ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس ایونٹ کے آغاز قبل انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے گئے تھے، ان کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر آیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے لٹن داس کو 2 ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے وطن بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز لٹن داس
پڑھیں:
نیشنل گیمز، کے پی کے نے اب تک 47میڈلز جیت لیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسپورٹس ڈیسک ) 35 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا نے اب تک مجموعی طور پر 47 میڈلز جیت لیے جن میں 5 گولڈ، 8 سلور اور 34 براؤنز شامل ہیں گزشتہ روز ٹیبل ٹینس مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں فہد خواجہ اور عثمان خلیل جبکہ کراٹے میں مراد خان کے گولڈ میڈل نے صوبے کی طلائی تمغوں کی تعداد پانچ تک پہنچا دی۔بیڈمنٹن اور اسکواش کے انفرادی مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے فائنل میں جگہ بنالیا جبکہ خواتین کی ہینڈ بال ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔مقابلوں کے تفصیلات کے مطابق کراٹے مقابلوں میں 55 کلوگرام کیٹگری میں مراد خان نے گولڈ، جبکہ 45 کلوگرام میں آریبہ ، 50 کلوگرام میں ملیحہ، 75 کلوگرام میں عبداللہ اور 50 کلوگرام میں سلمان نے براونز میڈل اپنے نام کیے۔ اسی طرح فینسنگ ایونٹ میں بریال خان نے سلور اور برانز، جبکہ اقراش زمان اور اویس خان نے براونز میڈلز جیتے، ریسلنگ کے 70 کلوگرام مقابلے میں سہیل خان نے براونز میڈل حاصل کیا، جبکہ خواتین کی اسکواش ٹیم ایونٹ میں بھی خیبر پختونخوا نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔