خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کردیا۔
ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں پیر سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے جب کہ صوبے کے بعض علاقوں میں دوپہر اور رات کے وقت گرم اور گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔
صوبائی ادارہ برائے آفات (پی ڈی ایم اے) نے گرمی کی متوقع لہر کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق خشک موسم اور گرمی کی شدت ہیٹ اسٹروک کے ساتھ ساتھ آبی ذخائر پر دباؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
ادارے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تیز دھوپ میں نکلتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ بزرگ شہریوں اور بچوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام یقینی بنائیں۔
پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹرز فعال رکھے جب کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے مویشیوں اور پالتو جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر سے قبل اپنی گاڑیوں کے انجن کا پانی اور ٹائر کا پریشر لازمی چیک کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے گرمی کی
پڑھیں:
پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دیا ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبے میں دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔