بیٹی حریم سہیل کی محبت کس طرح پروان چڑھی، بینا چوہدری نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
پاکستانی شوبز سے وابستہ سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے اپنی بیٹی و اداکارہ حریم سہیل کی محبت اور پھر شادی کی تفصیلات بتا دیں۔
رواں سال کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حریم سہیل نے حال ہی میں اپنی والدہ و سینئر اداکارہ بینا چوہدری کے ہمراہ نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
دوانِ انٹرویو میزبان نے حریم سہیل سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا ان کی شادی ارینج میریج تھی یا پھر لو میریج؟
میزبان کے سوال پر سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے بتایا کہ بیٹی و اداکارہ حریم سہیل اور ان کے داماد ریان کی ملاقات کس طرح ہوئی۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ریان حریم کے اسکول میں ان کے سینئر تھے، جب حریم نے اسکول میں داخلہ لیا تو اس وقت وہ پاس آؤٹ ہو گئے تھے لیکن حریم کی ایک دوست ریان کی بھی دوست تھی، اس لیے گیٹ ٹو گیدرز میں ملنا جلنا رہتا تھا جہاں حریم کی دوستی ریان سے ہوئی لیکن ریان نے جب حریم کو پرپوز کیا تو اس نے انکار کر دیا۔
میزبان نے جب حریم سہیل سے انکار کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت صرف 20 سال کی تھی اور شادی کے لیے تیار نہیں تھی اس لیے ریان کو یہ کہہ کر منع کر دیا کہ دوست ہو دوست ہی رہو۔
بینا چوہدری نے بتایا کہ اس کے 2 سال بعد ریان نے مجھ سے بات کی تو میں نے حریم کو ریان کے لیے راضی کر لیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بینا چوہدری نے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ حریم سہیل
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
کراچی:سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک مجموعی طور پر 17,980 موٹر سائیکلیں ضبط کی جا چکی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کریک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاس، اور دیگر غیر قانونی لوازمات کے خلاف 1,295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
شرجیل میمن کے مطابق 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا، شرائط میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔
اپنے بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں نے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف ایک معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی، ان کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔