سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق صدر عارف علوی نے بھی مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔
دورہ امریکا میں سی این این کو انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ ہم اس بات کو سراہیں گے کہ آئندہ الیکشنز اور جمہوریت کے قیام کے لیے مذاکرات ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پُرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر عارف علوی کی وطن واپسی پر مذاکرات میں پیش رفت ہوگی۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بات چیت کا حکم کمزوری کی علامت نہیں، انہوں نے آنے والی نسلوں اور پاکستان کے لیے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی، کوشش ہے پاکستان کے تمام اداروں کو جوڑیں، تلخیاں اور نفرت ختم کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عارف علوی
پڑھیں:
وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
ایم ڈبلیو ایم گلگت کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات، زمینیں و دیگر وسائل کے تحفظ کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔ آغا راحت نے گلگت بلتستان کے 20 لاکھ عوام کی ترجمانی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عارف حسین قنبری صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہولت کار حکومت کے کمیشن خور مشیر کی آغا راحت کے خلاف بیان بازی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کرپشن سے توجہ ہٹانے اور فرقہ واریت پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔