9 مئی مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگی جب کہ دیگر 10 مقدمات میں کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلائے صفائی اور پراسیکیوٹر عدالت پہنچے۔علاوہ ازیں میجر طاہر صادق، واثق قیوم، صداقت عباسی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بابر اعوان، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور دیگر عدالت میں پہنچے، جہاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج مقدمات کے چالان کی کاپیاں اور ریکارڈ بھی عدالت میں پہنچانے کے بعد ملزمان میں تقسیم کیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔ 3 مقدمات میں 19 اپریل کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جب کہ جب کہ 10 مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہیں کیے جا سکے۔
10 تھانوں کی پولیس 10 کیسز کے چالان ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود تاحال پیش کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر 10 کیسز کے چالان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ جن مقدمات میں پولیس چالان پیش کرنے میں ناکام رہی، ان میں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملہ، آرمی میوزیم حملہ، صدر میں حساس بلڈنگ جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔
بسلسلہ روزگار اگر بیرون ملک آنا ہے تو کوئی ہنر سیکھ کر آئیں:ماجدہ خانم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مقدمات میں عدالت میں کے چالان
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی درخواست اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 26 اپریل کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہو گی کیونکہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ سے یکجہتی کا ہے اس لیے پوری قوم یکجا ہو کر ہڑتال کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے 22 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ تاجر رہنماؤں نے ملاقات کرکے درخواست کی کہ 26 تاریخ کو سب مل کر ہڑتال کر کے اہلِ غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں، ہم نے ہڑتال کی تاریخ تبدیل کی ہے کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے کہ میری ہڑتال کہ تیری ہڑتال، یہ پوری قوم کی ہڑتال ہو گی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ صہیونی تحریک دوسروں کی زمین پر قبضوں اور تشدد پر مبنی ہے، صیہونیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی طاقت مغرب طاقتوں، امریکا اور عرب حکمرانوں سے ملی ہوئی ہے، فلسطین کی حمایت انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ہمارے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، فلسطینی تحریک کی مزاحمت ان کا حق ہے۔
صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی