صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب،ہسپتال سے گھر پہنچ گئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ آصف زرداری گزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے جبکہ صحت یابی کے بعد اب آصف زرداری کو بلاول ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کریں گے۔ واضح رہے کہ 31 مارچ کو صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ صدر آصف زرداری انفیکشن اور بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث وہ زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں عید بھی نہیں مل سکے تھے، صدر آصف زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ 2 اپریل کو ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھا کہ مختلف ٹیسٹوں کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے۔ 5 اپریل کو صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عاصم حسین آصف علی زرداری ہسپتال سے زرداری کو مملکت آصف صدر مملکت تھا کہ کہ صدر کے بعد
پڑھیں:
زیرحراست پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کہاں منتقل کردیا گیا؟
ویب ڈیسک: راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز حراست میں لے لیا تھا ، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے، راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔
صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری
اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔