سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی، اسحاق ڈار کا شہزادہ فیصل سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے پاکستان سے 10 ہزار اضافی عازمین حج کو حج کی اجازت دے دی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دینے پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے 9 اپریل کو میری ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس سال اضافی 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کرنے کی خصوصی اجازت کا انتظام کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے سعودی عرب نے پاکستان کے لئے مزید 10 ہزار حجاج کرام کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعودسے رابطہ کے بعد سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی پاکستانی عازمین حج کو حج کی اجازت دیدی ہے۔ یہ درخواست ان شہریوں کے لئے کی گئی جو حج کی مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کرا سکے تھے۔ پاکستان کی خصوصی درخواست سعودی حکام نے قبول کرتے ہوئے پاکستان کے لئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کو حج کی اجازت
پڑھیں:
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عمان کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک عمان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اتوار کے روز نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ٹیلی فونک گفتگو میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار پاکستان ٹیلی فونک رابطہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی عمان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ