لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگیا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیئے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے سٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کئے۔ علاوہ ازیں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ پنڈی کا آسمان رنگین روشنیوں میں نہلا گیا۔لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو8وکٹوں سے ہرا دیا ۔ فاتح ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری اوورمیں 139رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عبد اللہ شفیق 66رنز بناکر نمایاں رہے ۔ فخر زمان ایک ‘محمدنعیم 9‘ڈیرل مچل تیرہ ‘سیم بلنگز صفر ‘سکندر رضا 23‘جہانداد خان صفر‘ڈیوڈ ویزے صفر‘شاہین شاہ آفریدی دو ‘حارث رئوف رنز بناکر چلتے بنے ۔ آصف آفریدی دو رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ جیسن ہولڈ ر نے چار‘شاداب خان نے تین ‘نسیم شاہ ‘ریلے میریڈتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 25اور اینڈریز گوس چار رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کولن منر و59اور سلمان علی41 رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ آصف آفریدی اور حارث رئوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل 2025)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کئے ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کئے گئے۔

اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پیٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاءکے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا موثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ”کردار، حوصلہ اور مہارت“ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کئے ہیں۔تقریب کے اختتام پر آرمی چیف نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افرد کو انعامات سے نوازا۔ بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت کیخلاف مشیر وزیر اعلیٰ کی بیان بازی پر مولانا سرور شاہ نے معذرت کر لی
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • یہ وقت جھوٹے بیانات، شعبدہ بازی کا نہیں، عوامی خدمت کا ہے: عظمیٰ بخاری 
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک
  • پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف
  • لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم