نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی، سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ریڈ لائن ہے، یہ پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہماری ریڈ لائن ہے، یہ معاملہ ہمارے لیے پوائنٹ آف نو ریٹرن ہے، ہم وفاقی حکومت چھوڑ سکتے ہیں، نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوسکتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈمپر حادثے پر آوازیں سب اٹھاتے ہیں، کسی جماعت نے یہ نہیں کہا کہ ظلم ہورہا ہے، مختلف کمیونیٹیز کے لوگوں کی جانیں گئی ہیں، احتجاج ہونے چاہیے، حکومت تجاویز بھی ماننے کے لیے تیار ہے، ایم کیو ایم کے دوست لسانیت کو ہوا نہ دیں، اب وہ زمانے گئے جب لسانیت کی بات ہوتی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر سرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔