بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ترامیم لائے ہیں کہ وقف اراضی کے فوائد غریب مسلمانوں تک پہنچیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف اپوزیشن کی مہم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ وقف ترامیم بل پر بی جے پی کی جانب سے ملک گیر مہم شروع کی جائے گی۔ بی جے پی نے کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ کی وضاحت کے لئے 20 اپریل سے 5 مئی تک مہم چلاتے ہوئے ملک گیر سطح پر مسلمانوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ دہلی میں بی جے پی کے قومی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔ اس میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر کرن رجیجو سمیت دیگر لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وقف ایکٹ میں ترامیم کے بارے میں مسلمانوں میں بیداری پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بشمول کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے پھیلائی جا رہی غلط معلومات کی تردید کی جائے گی۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ترامیم لائے ہیں کہ وقف اراضی کے فوائد غریب مسلمانوں تک پہنچیں، اس کے نتیجے میں غریب مسلمانوں کی تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتیں خوش کرنے کی سیاست کر رہی ہیں، وہ وقف ایکٹ کے بارے میں مسلمانوں میں غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ بی جے پی کے ہر کارکن کو اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور مسلمانوں کے گھروں پر جاکر انہیں اس قانون کے بارے میں بتانا چاہیئے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اس اجلاس میں ہر ریاست سے اقلیتی مورچہ سمیت چار لیڈروں کو مدعو کیا اور انہیں تربیت دی۔ بی جے پی کو امید ہے کہ یہ پروگرام مسلم کمیونٹی تک پہنچنے کا موقع فراہم کرے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔ دریں اثنا وقف ترمیمی ایکٹ 2025 جسے حال ہی میں پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا، نافذ ہوگیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اقلیتی امور کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون 8 اپریل سے نافذ ہوگیا ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا اور صدر دروپدی مرمو نے بھی اس کی منظوری دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وقف (ترمیمی) بل ایک ایکٹ بن گیا۔

دوسری طرف مسلم تنظیموں کی جانب سے وقف ایکٹ کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ مرکز کی طرف سے لائے گئے نئے وقف ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیا جارہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے اس مسئلہ پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اب تک وقف ایکٹ کے خلاف کل 15 عرضیاں دائر کی گئی ہیں، جبکہ ان پر سپریم کورٹ میں 16 اپریل کو سماعت ہوگی۔ مرکزی حکومت نے اس پر کیویٹ داخل کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ان کی رائے لئے بغیر کوئی حکم جاری نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ وقف ایکٹ کے لئے

پڑھیں:

حضرت زہرا (س) کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے، شیخ احمد علی نوری 

ممبر گلگت بلتستان کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ آپ کی پاکیزہ زندگی جہالت کے اندھیروں میں نورِ بصیرت، ظلم و جبر کے مقابلے میں بلند ترین آوازِ حق اور خواتین کے لیے عزت و وقار کا کامل ترین نمونہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر جی بی کونسل و صدر مجلس علماء مکتب اھلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے دخترِ رسول، سیدہ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادتِ باسعادت کے پرمسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں پوری امتِ مسلمہ اور اہلِ ایمان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا امِّ ابیہا، خیر النساء، سرچشمۂ عصمت و طہارت اور ایمان، کردار، حیا، شجاعت اور خدا شناسی کا وہ روشن مینار ہیں جن کی سیرت ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ کی پاکیزہ زندگی جہالت کے اندھیروں میں نورِ بصیرت، ظلم و جبر کے مقابلے میں بلند ترین آوازِ حق اور خواتین کے لیے عزت و وقار کا کامل ترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز بھرے دور میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے۔ آپ کے اسوہ طیبہ پر عمل کر کے ہم معاشرے میں عدل، محبت، یکجہتی اور امن قائم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان‘ برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • وزیراعظم کا قومی ریگولیٹری اصلاحات کے پیکج کا اجرا
  • گراما کی عظمت: ایک کچھوے کو الوداع، اور ایک گرم ہوتی دنیا کے لیے بیداری کا پیغام
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان، برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • اب وقف املاک مسلمانوں پرنئی ضرب ہے،محبوبہ مفتی
  • یورپ کی سڑکوں پر فلسطین کی پکار؛ عالمی ضمیر کی بیداری
  • حضرت زہرا (س) کی سیرت کو اپنانا ہی نجات، بیداری اور سماجی اصلاح کی بنیاد ہے، شیخ احمد علی نوری 
  • آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا   
  • بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ! بابری مسجد کی تعمیر پر بی جے پی رہنماؤں کی کھلی دھمکیاں