پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
اسکواڈ:
اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ
لاہور قلندرز:
فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ اُمید ہے آئندہ ہم ویسی ہی کرکٹ کھیلیں گے، جیسا لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز آپ کو میچ اور بولرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن علی اور صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کام آسکتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو چوتھی ٹرافی دلوائیں۔