بلڈ پریشر ، شوگر کے مریض ان 5 غذاؤں کے قریب بھی مت جائیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اگر آپ ہائی بلڈ پریشر یا ذیابیطس یا دونوں مرض میں مبتلا ہیں، تو خوراک دوسروں کی نسبت آپ کی صحت پر زیادہ بڑا اثر ڈالتی ہے۔ یہ دونوں امراض خوراک سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور بعض غذائیں انہیں مزید خراب کر سکتی ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
1) سب سے پہلی خوراک جس پر آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ ہے نمک کی مقدار، نمک آپ کے جسم میں اضافی پانی کو روکتا ہے جو آپ کے بلڈ پریشر کو بڑھاتا ہے اور آپ کے دل پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے۔
2) شوگر ایک اور بڑی تشویش رہی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ذیابیطس کے مریض ہیں لیکن یہ ہائی بلڈ پریشر میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔
3) اسی طریقے سے چکنائی ہے خوراک میں موجود چکنائی دونوں امراض میں شدید نقصان دہ ہے۔ تمام چکنائیاں خراب نہیں ہوتیں لیکن ٹرانس فیٹس اور سیچوریٹڈ فیٹس سے پرہیز ضروری ہے۔
4) ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس والے لوگوں کو سُرخ گوشت اور مکمل چکنائی والی ڈیری مصنوعات کو بھی محدود کرنے کی ضرورت ہے ان میں سیر شدہ چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا سکتی ہے اور دل سے متعلق پیچیدگیوں کو مزید خراب کر سکتی ہے۔
5) اس کے علاوہ ریفائن اناج جیسے سفید چاول اور سفید آٹے یا میدے کو بھی ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ غذائیں بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافے کا باعث بنتی ہیں جو ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلڈ پریشر
پڑھیں:
سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رُخ کی بیٹی سوہانا خان کی 1.4 کروڑ روپے کی گھڑی نے ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوہانا خان، جو 2023 میں زویا اختر کی فلم ’آرچیز‘ سے اداکاری کی دنیا میں شامل ہوئیں، حال ہی میں اپنی قریبی دوست اننیا پانڈے کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی اسکریننگ پر نظر آئیں۔
اس موقع پر انہوں نے نہایت مہنگی اور خوبصورت گھڑی پہن رکھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کرلی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس گھڑی کی قیمت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے جو ایک لگژری کلاسک کلیکشن ہے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب سوہانا نے یہ گھڑی پہنی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کی فلم ’نادانیاں‘ کے پریمیئر پر یہی گھڑی پہن کر آئیں تھیں۔ اس تقریب میں بھی انہوں نے سیاہ لباس کے ساتھ یہی کلاسک گھڑی پہنی تھی، جس نے ان کے فیشن سینس کو نمایاں کیا۔
یاد رہے کہ سوہانا خان نہ صرف ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ کے طور پر پہچانی جا رہی ہیں، بلکہ ان کا اسٹائل اور لگژری فیشن کا شوق بھی میڈیا اور فینز کی توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)