بے روز گار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل یوتھ حب کے زریعے قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کا گیم چینجر ڈیجیٹل یوتھ حب ہے، وزیراعظم شہبازشریف نےڈیجٹل یوتھ حب کاافتتاح کیا، ڈیجٹل یوتھ حب سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دنیا کی تمام کمپنیاں اس پلیٹ فارم پرہمارے ساتھ ہیں، آج ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوکریاں موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماراوژن پاکستان اور باہر26 لاکھ سے زائد نوکریاں جنریٹ کا ٹارگٹ ہے، اگلے سال نوکریوں کی تعداد32 سے35 لاکھ تک جائےگی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیجٹل یوتھ حب ہے، نوجوانوں سے گزارش ہے ڈیجٹل یوتھ حب پر رجسٹرڈہوں، آپ رجسٹرڈ ہوں گے تو قابلیت اور تعلیم کے حساب سے نوکری ملے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے۔ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
مزید :