بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی سینئر اداکارہ جوہی چاؤلہ اور مادھوری ڈکشٹ برسوں قبل بھارتی میڈیا کے شو ’کافی ود کرن ‘ میں فلم انڈسٹری سے باہر شادی کرنے سے متعلق انکشاف کرچکی ہیں۔
اداکارہ مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کی تو دوسری طرف جوہی چاولہ نے 1995 میں صنعتکار جے مہتا سے شادی کی تھی۔
دوران شو میزبان کرن جوہر نے دونوں اداکاراؤں سے سوال کیا تھا کہ آپ دونوں نے کئی ٹاپ اسٹارز کے ساتھ کام کیا لیکن شادی انڈسٹری سے باہر کی اس کی وجہ کیا ہے؟
کرن جوہر کے سوال پر مادھوری نے بتایا تھا کہ ’شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ میں نے بہت کام کیا، عامر کے ساتھ میں نے صرف2 فلمز کیں لیکن شادی جیسے فیصلے کیلئے میں نے ان میں سے کسی کو بھی پسند نہیں کیا، میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ جوہی چاولہ نے بتایا تھا مجھے جے مہتا کے دیے گئے پھول، کارڈزاور تحائف نے خاصا متاثر کیا تھا، ایک خیال یہ بھی تھا کہ اگر میرے شوہر بطور اداکار میری طرح ہی شیشے کے آگے بناؤ سنگھار میں مصروف رہتے تو شاید میں انہیں ہینڈل نہ کرپاتی۔
اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ بطور اداکار آپ اس کام میں مکمل مگن ہوتے ہیں لہٰذا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میں کسی ایسے ہی شخص سے شادی کروں لہٰذا میں اس حوالے سے بالکل واضح تھی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10: فاسٹ بولر احسان اللہ کس بڑی ٹیم کا حصہ بن گئے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تھا کہ
پڑھیں:
کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ کیس میں مقتولہ کا بیان قلمبند کروایا گیا جو وزن ڈالتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔