ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جو کل مسقط میں منعقد ہونگے اور جسکی صدارت ایرانی وزیر خارجہ و مشرق وسطی کیلئے امریکی خصوصی نمائندے کیجانب سے کی جائیگی؛ عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے تحریری متن کے تبادلے پر مبنی ہونگے! اسلام ٹائمز۔ کل بروز ہفتہ، 13 اپریل 2025 کے روز عمان کا دارالحکومت مسقط بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود کی میزبانی کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس مذاکراتی نشست میں ایران کی جانب سے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکہ کی جانب سے مشرق وسطی کے لئے ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹیکر اپنے وفود کی سربراہی کریں گے؛ وہی مذاکرات کہ جنہیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے ایران کی جانب سے "فراخدلانہ پیشکش" قرار دیا تھا اور جس کے حوالے سے امریکی حکومت کو "بالواسطہ نوعیت" اور ان کے "مقام" (عمان) پر مبنی ایران کی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق یہ مذاکرات، جو کل دوپہر مسقط میں شروع ہوں گے اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اس میں ثالثی کریں گے، بالواسطہ و تحریری متن کے تبادلے کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایرانی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کو قبول کرتے ہوئے ایران نے سفارتکاری کا یہ قیمتی موقع فراہم کیا ہے کہ جس کا مقصد امریکی ارادوں کی چھان بین کرنا ہے، جیسا کہ سید عباس عراقچی نے قبل ازیں بھی کہا تھا کہ یہ ملاقات اسی قدر "فرصت" ہے کہ جتنا یہ ایک "امتحان" ہے! رپورٹ کے مطابق بالواسطہ مذاکرات کا ماڈل قبل ازیں بھی اپنایا جاتا رہا ہے جس کا آخری نمونہ یوکرین مذاکرات میں امریکہ کی جانب سے اپنایا گیا تھا۔

ادھر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی کا بھی کہنا تھا کہ ہم اچھی نیت اور پوری چوکسی کے ساتھ، سفارتکاری کو ایک حقیقی موقع فراہم کر رہے ہیں۔ اسمعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اس فیصلے کو سراہنا چاہیئے، جو اس کی انتہائی مخالفانہ بیان بازی کے باوجود اٹھایا گیا جبکہ ہم ہفتے کے روز دوسرے فریق کے ارادوں و سنجیدگی کا اندازہ لگانے اور اس کے مطابق اپنی آئندہ کی پالیسی کو مرتب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی قبل ازیں معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں تاکید کی تھی کہ بالواسطہ مذاکرات کی پیروی نہ تو کوئی حربہ ہے اور نہ ہی کسی نظریاتی رجحان کی عکاسی، بلکہ یہ تجربے کی بنیاد پر کیا جانے والا ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے کیونکہ ہمیں بے اعتمادی کی ایک عظیم دیوار کا سامنا ہے اور ہمیں نیتوں کے خلوص پر شدید شکوک و شبہات ہیں!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بالواسطہ مذاکرات کی جانب سے امریکہ کے کے مطابق کے ساتھ

پڑھیں:

مذاکرات، مقاومت اور جہد مسلسل

ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 19-04-2025
Why Iran Will Emerge Victorious Without a Nuclear War | U.S. & Israel's Plans Unraveling
 
 
ایران نے امریکہ کو چاروں شانے چت کر دیا

نیتن یاہو کی نیندیں اُڑ گئیں، ایران نے ساری گیم پلٹ دی
ایران جنگ نہیں، برابری پر مذاکرات چاہتا ہے
 
 
ہفتہ وار پروگرام : وی لاگ
وی لاگر:سید عدنان زیدی
 تاریخ: 19 اپریل 2025
 
خلاصہ پروگرام:
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ کا تجزیہ، اور یہ بات کہ کس طرح ایران بغیر ایٹمی ہتھیاروں کے امریکہ کو سفارتی، عسکری، اور نفسیاتی میدان میں شکست دے سکتا ہے۔
کرنل لارنس ولکرسن جیسے امریکی ناقدین کی رائے، ایران کے روایتی جنگی تجربات، اور مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی طاقتوں کا تذکرہ۔
اس وی لاگ میں جانئے کہ ایران نے کیسے عمان مذاکرات میں امریکہ کو برابری کی سطح پر لا کر کھڑا کیا، اور وہ کون سی چار شرائط ہیں جنہوں نے امریکہ کو الجھا رکھا ہے۔
حزب اللہ، شام، لبنان، اور سیستان بلوچستان کے تازہ ترین واقعات کا تفصیلی جائزہ بھی شامل ہے۔
 
اپنی رائے کا اظہار کمنٹ بکس میں ضرور کیجئے آپ کی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے مزید مستنند خبوروں کے لیے جڑ جائیے ہمارے ساتھ اور سبسکرائب کیجئے ہمارے یوٹیوب چینل کو فالو کجیئے ہمیں ٹک ٹاک،انسٹا گرام اور فیس بک پر اور وزٹ کرتے رہئیے ہماری ویب سائٹ
www.islamtimes.com
جزاک اللہ
 
#Iran #USvsIran #MiddleEastPolitics #IranIsraelConflict #Geopolitics #Hezbollah #TrumpIranPolicy #ResistanceAxis #IranChinaRussia #OmanTalks
 
 

متعلقہ مضامین

  • تہران یورینیم افزودگی پر کچھ پابندیاں قبول کرنے کو تیار
  • ایران امریکا مذاکرات
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • مذاکرات، مقاومت اور جہد مسلسل
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
  • ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا
  • رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارتی حکمت عملی