کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کازوے کے زیر تعمیر پل سے منسلک سڑکوں اور راؤنڈ اباؤنٹ کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی پر بھی فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کورنگی کاز وے پر پل 9.

3 ارب روپے کی لاگت کی اسکیم ہے، جس میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3000 کورنگی انٹرسیکشن بھی بنایا جا رہا ہے، کورنگی کازوے کی طرف ایک انڈر پاس بھی بنے گا جو ای بی ایم اور کورنگی کی طرف جائے گا، راؤنڈ اباؤٹ بنا کر روڈ کی تعمیر ایسی ہوگی تاکہ مختلف ڈائریکشن سے ٹریفک چل سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انڈرپاس، راؤنڈاباؤٹ اور اس سے منسلک سڑکوں کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہ بھٹو کی سموں گوٹھ کے پاس فلائی اوور اور دیگر لنکس کی منظوری دی تھی اور مذکورہ اجلاس میں اس کی ٹیکنیکل منظوری بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کی کہ محکمہ منصوبہ بندی اور ترقی انتظامیہ ایک ہفتے کے اندر منظوری دے کر کام شروع کروائیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کورنگی کازوے کی منظوری کی تعمیر

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)صدرآصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائے تھے۔

صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان اسمبلی  پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل کر دی گئی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان  کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیاتھا۔

ساری بیورو کریسی اور ایگزیکٹو مل کر عدلیہ سے مذاق کر رہے ہیں: جسٹس محسن اختر کیانی

وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل  نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی ، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل اور اسکے سہولتکاروں کو غزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہیئے، اقوام متحدہ
  • صدر نے گلگت بلتستان میں24جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی
  • پاکستان کیلئے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری
  • کراچی:قطر کے قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، فریال تالپورکا قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین السلیطی کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
  • زراعت ریڑھ کی ہڈی ہے ‘جدید بنایاجائے‘ مراد علی شاہ
  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کرانے کی منظوری
  • گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ