دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔ یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے، ملاقات کیلئے منسک کے ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر صدر بیلاروس الیگزنڈر لوکاشینکو نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔ پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری و علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف مختلف شعبوں میں بیلاروس کے کے درمیان

پڑھیں:

طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سےپی ایچ ڈی طلباو طالبات کوروزگارفراہم کر ے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئےکل آخری روز ہے،ہائرایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدواروں کوروزگارفراہم کرےگا،منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالےطلباو طالبات کو 1 سال کیلئےجامعات میں تعینات کیاجائیگا۔

منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی،گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئےاہل ہوں گے،امیدواروں کی عمرکی حد40سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے،منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4ہفتوں کی تربیت دی جائےگی۔پی ایچ ڈی امیدوار22اپریل تک ایچ ای سی کےپورٹل پردرخواست دےسکیں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں

متعلقہ مضامین

  • چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، سیٹلائٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف
  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی شیف ذاکر انتقال کرگئے
  • طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • انسداد پولیو مہم شروع محفوظ مستقبل کیلیے اس وباء کاخاتمہ ضروری ہے،وزیر اعظم