پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مزید 2 روز تک شدید گرمی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الرٹ پاکستان درجہ حرارت گرمی محکمہ موسمات ہیٹ ویو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الرٹ پاکستان محکمہ موسمات ہیٹ ویو محکمہ موسمیات شدید گرمی کی
پڑھیں:
کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔