راولپنڈی کور کی خصوصی تقریب، فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کور کی خصوصی تقریب آج منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغۂ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ شہداء کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔
پنجاب حکومت کا خواجہ سراؤں مثالی اقدام
کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سے نوازا گیا
پڑھیں:
ایف بی آر کا پاکستان کسٹمز کے گریڈ سولہ سے اوپر کے افسران کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو ان کے عہدے(رینک)کے مطابق مالی انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 210 اور دفعہ 20213 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 26 نومبر 2012 کو جاری کردہ ایس آر او میں مزید ترمیم کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قواعد میں رول تین کے سب رول دو کے بعد ایک نیا سب رول تین شامل کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے کیڈر افسران کو مالی انعام دیا جائے گا۔
یہ انعام کارکردگی مینجمنٹ اور ایف بی آر کے منظور شدہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ان کی کارکردگی کی درجہ بندی کی بنیاد پر منظور کیا جائے گا، یہ اقدام محکمے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے اور افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔