کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
ماہرِ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق 19 اور 20 اپریل کو کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
ماہر موسمیات نے بتاہے کہ اس دوران درجۂ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس زائد بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی زائد بارشیں ہو سکتی ہیں تاہم ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ طویل دورانیے کی پیش گوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی سمیت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بیٹی کے سامنے ماں دریا میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔