پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستانی عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری،سعودی عرب نے حج کوٹے میں اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومتِ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج 2025ء کے کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ہزاروں مزید پاکستانی شہری اس سال فریضۂ حج ادا کر سکیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور ان پاکستانی شہریوں کے لیے اضافی حج کوٹے کی درخواست کی جو مقررہ آخری تاریخ گزر جانے کے باعث حج کے لیے رجسٹریشن نہ کر سکے تھے۔
پاکستانی حکومت کی اس خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے مثبت ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان کا حج کوٹہ 10 ہزار مزید افراد کے لیے بڑھا دیا ہے۔
اس اقدام کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور سعودی حکومت کی پاکستانی عوام سے خصوصی وابستگی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جلد ہی اضافی حج کوٹے کے حوالے سے رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات جاری کر دی جائیں گی تاکہ مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج 2025ء کی سعادت حاصل کر سکیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیر مذہبی امور کا 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دینے سے گریز
وفاقی وزیر امور سردار یوسف نے ہزاروں عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ سردار یوسف نے کہا کہ بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ملکوں کے شہری بھی اس سال حج سے محروم رہ گئے ہیں مگر ہم کوششں کر رہے ہیں کیوں کہ ناامیدی گناہ ہے۔سردار یوسف نے نجی اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے اور نہ جانے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز نے جو رقم ریکارڈ میں جمع کرائی ہے وہ واپس ملنا ٹور آپریٹرز کا حق ہے لیکن جو رقم ریکارڈ یا پروسیجر سے ہٹ کر ہے اس کا نقصان ٹور آپریٹرز کو بھرنا پڑے گا یاد رہے کہ 10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔10ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی اسکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جب کہ حج آرگنائزرز نے 70کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔مزید برآں حج کوٹے کے لیے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔