سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کردیا، دس ہزار مزید عازمین کو حج کی اجازت دیدی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود سے رابطہ کیا اور پاکستانی عازمین کیلئے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست کی۔
پاکستان کی جانب سے حج کوٹے میں اضافے کی درخواست ان افراد کیلئے کی گئی جو مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد رجسٹریشن نہیں کراسکے تھے۔پاکستان کی خصوصی درخواست پر سعودی حکام نے حج کوٹے میں توسیع کی منظوری دی۔
کراچی: مشتعل افراد نے شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حج کوٹے میں
پڑھیں:
کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ
کوئٹہ میں خواتین کو بااعتماد اور بااختیار بنانے کے لیے اہم اقدام کے طور پر خصوصی سفری سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرین بس منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے جہاں شہر کے لیے 12 نئی بسوں کا اضافہ کیا گیا ہے، وہیں خواتین کی آسان اور محفوظ آمد و رفت کے لیے 5 پنک بسیں بھی باقاعدہ طور پر سروس میں شامل کردی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پنک بسیں شہر کے مختلف مقامات سے چلائی جائیں گی، جن کا مقصد خواتین کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف خواتین کی خود مختاری میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی بھی مزید آسان ہو جائے گی۔
عوامی حلقوں اور طالبات نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنک بس سروس سے خواتین کے لیے سفر کا دیرینہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا، جبکہ گرین بس منصوبے کی وسعت شہریوں کو مزید معیاری ٹرانسپورٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں