Islam Times:
2025-04-22@14:34:32 GMT

بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ

ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کا ایک ڈرون جموں کے ستواری علاقے میں بھارتی ائر فورس(آئی اے ایف) کے ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ائربیس پر گر کر تباہ ہو گیا۔ واقعے میں آئی اے ایف کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون نے لینڈنگ کے دوران اپنا کنٹرول کھو دیا اور ایئر فورس ٹاور سے ٹکرا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون عسکریت پسندوں کے خلاف جاری بھارتی فورسز کے آپریشن کے سلسلے میں نگرانی کے مشن پر تھا۔ حادثے کے نتیجے میں ڈیفنس سکیورٹی کور (ڈی ایس سی) کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ستواری کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ ایک سینئر افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا ایک ڈرون معمول کی پرواز کے دوران ایئر فورس اسٹیشن پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں ڈی ایس سی کا نائیک سریندر پال شدید زخمی ہوا ہے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہو گیا

پڑھیں:

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

بیروت: جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ 

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر کیے گئے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی لبنان کے رہنما حسین عطوی کو نشانہ بنایا گیا۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق حسین عطوی لبنان سے اسرائیلی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث تھے اور وہ حماس کے ساتھ بھی ہم آہنگی رکھتے تھے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک شخص کفریاچت میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا ہولا کے علاقے میں ایک مکان پر حملے میں جان سے گیا۔ 

اسرائیلی ڈرونز صبح سے ہی ان علاقوں میں پرواز کرتے رہے، جس کے بعد حملے کیے گئے۔ 

جماعت اسلامی لبنان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما حسین عطوی جو کہ تنظیم کے مسلح ونگ "فجر فورسز" کے کمانڈر بھی تھے، اس حملے میں جاں بحق ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنے۔ گروپ نے اسرائیل کو اس قتل کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

واضح رہے کہ نومبر سے لبنان میں ایک جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے جس کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

 لبنانی حکام کے مطابق سرائیل اب تک 2,763 سے زائد خلاف ورزیاں کرچکا ہے جن میں 193 افراد جاں بحق اور 485 زخمی ہو چکے ہیں۔

معاہدے کے تحت اسرائیل کو 26 جنوری تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ 

اسرائیلی افواج اب بھی پانچ سرحدی چوکیوں پر قابض ہیں جسے لبنان اور دیگر مزاحمتی گروپ اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی