پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے جب راولپنڈی پاکستان کے پریمیئر ٹی20 ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج بروز جمعہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے ہوگا۔ جس کے بعد پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ،علی ظفر  کے علاوہ مقبول ریپ جوڑی ینگ اسٹنرز پرفارم کرے گی۔

اس ٹورنامنٹ کے آفیشل ترانے کے پیچھے فنکار ابرار الحق، نتاشا بیگ، طلحہ انجم اور علی ظفر بھی لائیو پرفارم کریں گے۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے پی ایس ایل میں جتنی والی ٹیم کو کیا ملے گا؟ پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی شب 8:30 بجے ہوگا۔

6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا، جبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہو گا۔ 6 ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچز کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمینیٹر اور گرینڈ فائنل شامل ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5، 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں 3 ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے، جن میں سے 2 ہفتہ کو اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب، کون کون پرفارم کریگا؟

واضح رہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے، جب کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 11 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

34 دلکش میچوں کے اختتام پر، اس تاریخی ایونٹ کا فاتح نہ صرف ’لومینارا ٹرافی‘ اٹھائے گا بلکہ اسے 500,000 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی ملے گی، جبکہ رنرز اپ کو 200,000 امریکی ڈالر کا چیک ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل 10 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ کھیل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرکٹ کھیل کی میزبانی کرے گا افتتاحی تقریب لاہور قلندرز کرکٹ اسٹیڈیم پی ایس ایل

پڑھیں:

جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ  جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا  الزام  عائد کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ  ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید

جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا مایوس کن ضرور ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

اس سے قبل گلیسپی نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کے تجربے نے کوچنگ سے ان کی محبت کو متاثر کیا ہے، وہ مایوس کن تھا، اس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ کیا میں دوبارہ فل ٹائم کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں۔

 پی سی بی کا مؤقف کیا ہے؟

جیسن گلیسپی کے الزامات پر پی سی بی نے کہا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے، معاہدے میں دونوں فریقین کے 4 ماہ کے نوٹس کی شق موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ سے استعفیٰ کیوں دیا؟، جیسن گلیسپی نے خاموشی توڑ دی

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، جس پر واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے آگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں،  پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔

یاد رہے کہ اپریل2024 میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے دسمبر میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور استعفے کی وجہ ان کے  اور بورڈ کے درمیان اختلافات بیان کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسٹریلیا پاکستان پی سی بی ٹیسٹ ٹیم جیسن گلیسپی ہیڈکوچ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے درخواست موصول ہوگئی
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری