بانی پی ٹی آئی نے انتھک ،لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انتھک اور لازوال جدوجہد سے سیاسی تاریخ کا دھارا موڑ دیا ہے ،بڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے عزم اور حوصلے کا معترف ہے لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس کا برملا اظہار نہیں کیا جاتا ، پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور سب سے بڑھ کر کارکنوں نے جدوجہد میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی جدوجہد کے دوران تکالیف ، جبر اور صعوبتیں برداشت کرنے میں بھی ایک معیار قائم کر دیا ہے ، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی نے اس طرز کی جدوجہد نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے دنوں اور مہینوں پر مبنی جو جیلیں کاٹی ہیں وہ ملک و قوم کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کے الزامات کے تحت کاٹی ہیں ،جو آج شیر و شکر ہیں انہوں نے ہی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگائے جو حقیقت پر مبنی تھے، دونوں کی قیادت کو جیلوں میں بھی لگژری سہولیات میسر تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے اور یہ رائیگاں نہیں جائے گی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، وزیر مملکت طلال چودھری
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ لیکن بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہائی لیول پر رابطہ ہو گیا ہے۔ پہلے بھی معاملات کو حل کیا ہے اس میں کوئی ذاتی معاملہ یا ذاتی فائدے کی بات نہیں ہے۔ جس کا جو حق بنتا ہے وہ اس کو ملے گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو ہم نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ اور اسی سیاسی استحکام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ سیاسی استحکام کی وجہ سے ہم دہشتگردی کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تنقید کو ہم تعمیری طور پر لیتے ہیں۔ جبکہ نہروں کے معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔
افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ افغان وفد پاکستان میں تھا۔ جو کچھ روز قبل ہی واپس گیا ہے۔ ہماری پالیسی صرف افغانستان کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اور افغان شہریوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔