کرسٹیانو رنالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ لانچ کرنے کے لیے مشہور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور میتھیو وان پہلے ہی ساتھ مل کر 2 فلمیں بنا چُکے ہیں اور تیسری فلم بنا رہے ہیں جس کی تفصیلات سے جلد ہی پردہ اُٹھائیں گے۔
اس حوالے سے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پرتگالی فٹبالر اپنی زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو فلمیں پسند ہیں جبکہ میتھیو وان کو کھیلوں سے بہت محبت ہے اور ان دونوں کو اچھی کہانیاں بہت پسند ہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں چیمپیئن رہے ہیں اور اب فلم اسٹوڈیو ’یو آر ماروو (UR MARV)‘ کے آغاز کے ذریعے کھیل اور فلموں کی دنیا کو یکجا کریں گے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو
پڑھیں:
ربیکا اور حسین کو کتنی سلامی ملی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین اپنی روزمرہ وی لاگز اور مزاحیہ ویڈیوز کی بدولت بے حد مقبول ہیں۔
ربیکا خان انسٹاگرام پر تقریباً 63 لاکھ فالوورز، یوٹیوب پر 30 لاکھ سبسکرائبرز اور ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں۔
جبکہ حسین ترین بھی انسٹاگرام پر 19 لاکھ اور یوٹیوب پر 12 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ بڑی فین فالوونگ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے کراچی میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
شادی میں نہ صرف مشہور سوشل میڈیا شخصیات اور اداکاروں نے شرکت کی بلکہ دل کھول کر سلامی بھی دی۔
اس فہرست میں دانش تیمور، اقراء کنول، عریب پرویز، معاذ صفدر، صبا معاذ، ڈاکٹر مدیحہ، شہیر، وریشہ، اذلان اور دیگر شامل ہیں۔
حال ہی میں اپلوڈ کیے گئے ایک وی لاگ میں ربیکا اور حسین نے شادی میں ملنے والی سلامیوں کے لفافے کھول کر رقم گنی۔
دونوں کے مطابق مجموعی طور پر انہیں نقد سلامی کی رقم تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے ملی۔
اقراء کنول اور عریب پرویز نے ایک ایک لاکھ روپے دیے، معاز صفدر نے 300 ڈالر (پاکستانی تقریباً 84 ہزار روپے)، جبکہ دانش تیمور، شہیر، ڈاکٹر مدیحہ اور ایم جے احسن نے 25 ہزار سے زائد رقم بطور سلامی دی۔
یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور مداح جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔