کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ و سیاسی رہنما کنگنا رناوت کو 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے کی مبینہ وجہ سامنے آ گئی۔
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کنگنا رناوت نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل 1 لاکھ روپے آیا ہے، میں جس میں رہتی بھی نہیں ہوں۔
اداکارہ نے حد سے زائد بجلی کے بل پر ہماچل پردیش کی حکومت کو کڑی تنقید کا بھی نشانہ بنایا تھا۔
بھارت میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ (HPSEB) کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ کنگنا رناوت نے 2 ماہ سے 90،384 روپے کے پرانے واجبات سمیت بل ادا نہیں کیے ہیں۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹرسٹی بورڈ لمیٹڈ نے کہا ہے کہ 90،384 روپے کے بل 2 ماہ جنوری اور فروری کے تھے جن میں 32،287 روپے کے سابقہ واجبات بھی شامل تھے۔
اس وضاحت کے بعد ریاست کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بل ادا نہیں کرتیں اور پھر حکومت کو برا بھلا کہتی ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کنگنا رناوت
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔