Express News:
2025-04-22@06:58:03 GMT

برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے بھنگ کا تیل، ویڈ برآمد

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

راولپنڈی میں کوریئیر دفتر میں برطانیہ سے موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور 150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 250 گرام افیون جبکہ راولپنڈی میں برطانیہ سے کوریئر دفتر میں موصول ہونے والے پارسل سے 37 گرام بھنگ کا آئل اور  150 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔

انسداد منشیات کی دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.

184 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ کوہاٹ روڈ اسلام آباد پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب خاتون کے قبضے سے 3.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ سیالکوٹ میں ایک شخص کے قبضے سے 1.5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں کے کے ایچ روڈ کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق حیدرآباد میں گڈو چوک کے قریب ملزم سے 4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر مختلف کارروائیوں میں 49 لاکھ سے زائد مالیت کی 11.021 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برآمد ہوئی پارسل سے کے قریب

پڑھیں:

پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت

اسلام آباد:

جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور قطر کے درمیان مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

قطر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کے اعلیٰ سطحی وفد کو اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی مذاکرات بھی ہوئے۔

اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے اور آپریشنل تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

قطر پاکستان کی تکنیکی استعداد کو بڑھانے میں مدد دے گا، اس ضمن میں قطری مندوبین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ بھی کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے حالیہ کانفرنس کا انعقاد منشیات کی روک تھام کے لیے ایک طویل المدتی شراکت داری کی جانب اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امرود
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کی بقا کے لئے کھوئی ہوئی لیڈرشپ کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • پاکستان اور قطر کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر اہم پیش رفت