محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی سے گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے پاک۔ گلف تعاون کونسل اینٹی نارکوٹکس کانفرنس کے وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات کے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈئر سعید عبداللہ السعویدی، قطر کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کرنل رشید ساری، سعودی عرب کے ڈی جی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ میجر جنرل سعد بن سعود الاجمی، عمان پولیس کے ڈی جی نارکوٹکس بریگیڈئر محمد صالح علی راشد، بحرین کے ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ کرنل محمد خالد، کویت کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل نصیر بدر اور جی سی سی، سی آئی سی سی ڈی کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عیسی سعید شامل تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس میں شرکت پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور عمان کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید نے پاک۔ جی سی سی کانفرنس کی سفارشات سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کامیاب کانفرنس پر اے این ایف پاکستان اور گلف تعاون کونسل کے مندوبین کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کو سراہا۔ تمام مندوبین نے انسداد منشیات کے سلسے میں حکومت پاکستان سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم مل کر معاشرے سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ خوشی ہے کہ آپ پاکستان تشریف لائے۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کے سدباب کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔