سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا نے مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر، راجستھان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں چارو کو آن لائن کپڑے بیچتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ اداکارہ سشمیتا سین کی بھابھی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Charu’s closet (@charuscloset)
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارو نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ ایک ماہ سے بیكانیر میں والدین کے گھر پر مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں رہائش مہنگی ہے، جہاں ماہانہ اخراجات ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں، جس کی ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بیٹی کو آیا کے ساتھ چھوڑنا ان کے لیے مشکل ہورہا تھا اس لئے وہ والدین کے گھر منتقل ہوگئیں۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
چارو نے بتایا کہ وہ آن لائن کاروبار خود چلا رہی ہیں اور ہر کام خود انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شروعاتی مشکلات فطری ہیں اور وہ اپنی بیٹی پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں۔ سابق شوہر راجیو سین کو منتقلی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور وہ بیٹی سے ملاقات کے لیے بیكانیر آ سکتے ہیں۔
چارو اسوپا کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Rajeev Sen (@rajeevsen9)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا اظہار
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ زیر حراست، تھانا سول لائن منتقل
راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ عالیہ حمزہ سمیت پارٹی 8 کارکنوں کو تھانا سول لائن منتقل کردیا گیا۔ تھانے کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 5 کارکنان کو تھانا ایئرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، عالیہ حمزہ کو تھانا ویمن میں رکھا گیا ہے۔
سیمابیہ طاہر نے بتایا کہ راولپنڈی میں آج ہمارا یوتھ کنوینشن تھا جہاں سےعالیہ حمزہ کو گرفتار کیا گیا، احتجاج کرنا یا کنوینشن کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم نےقانون کےخلاف کام نہیں کیا۔
اس قبل ایک بیان میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کا کہنا تھا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس دھرنے پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ مال روڈ پر جس طرح خواتین کی بےحرمتی کی گئی اسکی کہیں مثال نہیں ملتی، یہ ظلم زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے، ایک ایک چیز کا حساب لیا جائے گا، یہ ہمارے لوگ ہیں ان پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Post Views: 3