اسلام آباد کے ایف 7 مرکز میں ’بیگ اینڈ بائٹس‘ — آلو کے چپس کے بیگ میں انوکھا ذائقہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
افق چوہان
اسلام آباد کے ایف 7 مرکز میں ایک نوجوان انَس نے خوراک کے شوقین افراد کے لیے ایک نرالا اور منفرد سٹارٹ اپ متعارف کروایا ہے جس کا نام ہے ‘Bag and Bites’۔ اس سٹال پر آلو کے چپس کے عام سے بیگ کو خاص بنایا جاتا ہے، جہاں چپس کے اوپر سلاد، چکن اور مختلف قسم کی چٹنیوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔
انَس نے بتایا کہ اس انوکھے آئیڈیا کی ترغیب انہیں نیویارک کے ایک فوڈ ٹرک سے ملی، جو اسی طرز پر آلو کے چپس کو منفرد انداز میں پیش کرتا ہے۔
یہ آئیڈیا اسلام آباد میں نیا ہے اور ’بیگ اینڈ بائٹس‘ اس وقت شہر کی واحد ایسی جگہ ہے جہاں یہ مخصوص ڈش دستیاب ہے۔ نوجوان انَس نہ صرف ذائقے میں انفرادیت لے کر آئے ہیں بلکہ وہ گاہکوں سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں، جو ان کے سٹال کی ایک اور خاص بات ہے۔
ایک گاہک معیز کا کہنا تھا، ’اسلام آباد میں ایسی چیز پہلی بار دیکھی ہے، لوگ اس یونیک فوڈ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔‘
انَس روزانہ کی بنیاد پر معقول آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ یہ سٹارٹ اپ دوسرے نوجوانوں کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے کہ کس طرح منفرد آئیڈیاز سے کاروبار میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ سادہ مگر تخلیقی سٹارٹ اپ نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے کہ چھوٹے اور نرالے خیالات بھی بڑے خوابوں کی تعبیر بن سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلو کے چپس بیگ اینڈ بائٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیگ اینڈ بائٹس اسلام آباد کے لیے کے چپس
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہفتہ کو دوپہرہ 12 بجے کےبعد زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے)
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی ،پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ ، مردان، دیر بالا، ہری پور، خان پور، ٹیکسلا ، چنیوٹ،خیبر، شرقپور، پنڈ دادن خان، فیصل آباد، گلگت بلتستان ، نوشہرہ ،چارسدہ،بھکر ، میانوالی اور خوشاب سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلہ کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی قسم کےن جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔