اداکار اور ڈانسر دیدار کو بالی ووڈ سے کام کی پیشکش؛ بگ باس سے بھی آفر ہوئی تھی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
فواد خان کے بعد اداکارہ اور رقاصہ دیدار کو بھی بھارتی فلموں میں کام کی پیشکشں ہوئی ہے۔
تھیٹر ڈراما کی معروف اداکارہ اور صف اول کی رقاصہ دیدار کی شادی کے بعد سے پہلی ترجیح گھریلو زندگی رہی ہے۔ اس وجہ سے وہ کافی عرصے سے شوبز کی چکاچوند سے بہت دور ہیں۔
تاہم اب اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گے۔ انھیں ایک پنجابی گلوکار نے کام کی آفر کی ہے۔
دیدار نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی متعدد بار بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا تھا۔
دیدار نے کہا کہ 2012 میں 'بگ باس' میں کام کی پیشکش ہوئی تھی اور ایگریمنٹ بھی ہوگیا تھا لیکن پھر میں نے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔
بگ باس سے دستبرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدار نے بتایا کہ بگ باس کے سیٹ پر ہر جگہ کیمرے لگے ہوتے ہیں اور ایک ایک حرکت ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہے۔
دیدار نے کہا کہ ایسی حالت میں بگ باس کے سیٹ پر پرائیویسی برقرار رکھنا ناممکن تھا اس لیے میں نے ایگریمنٹ ہوجانے کے باوجود انکار کردیا۔
یاد رہے کہ دیدار اداکارہ اور رقاصہ نرگس کی بہن ہے اور وہی دیدار کو ڈراما انڈسٹری میں لے کر آئی تھیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کام کی
پڑھیں:
سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر پیٹول چھڑک کر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سفاک ملزم کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنایا۔
استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم کو دیت کی سزا بھی سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ کے ورثا کو 5 سال تک 5 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس اس چیز کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ ہو، ان واقعات میں عدلیہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، اس کیس میں مقتولہ کا مرتے وقت قلمبند کروایا گیا بیان اہم تھا۔
استغاثہ کے مطابق مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا جب کہ اس کے سسر ذوالفقار نے آگ لگائی، مقتولہ کے بھائی نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا، بعد ازاں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
دوران ٹرائل خاتون کے سسر ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔