Express News:
2025-04-22@01:16:43 GMT

بلوچستان کے حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، گورنر نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

جعفر مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل افہام وتفہیم سے حل ہو سکتے ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال میں فوری صوبہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، ماضی میں بھی متعدد قبائلی وسیاسی مسائل جرگے سے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔

جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان فلموں کی کامیابی نے انہیں پربھاس، سلمان خان، اور حتیٰ کہ رجنی کانت جیسے بڑے ناموں سے بھی آگے پہنچا دیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by J A F F A R S A D I Q (@jaffer__sadiq)

صرف شاہ رخ خان اس عرصے میں جعفر سے آگے ہیں جن کی تین فلموں کی مجموعی کمائی 2600 کروڑ روپے رہی۔

جعفر اگرچہ مرکزی کردار نہیں نبھاتے، لیکن ان کی اسکرین پر موجودگی اور بہترین فلموں کا انتخاب انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنا رہا ہے۔ وہ ثابت کر رہے ہیں کہ کامیابی کے لیے قد نہیں، قابلیت اور انتخاب اہم ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •   دیکھتے ہیں گنڈا پور منرلز بل پاس کرائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے: گورنر
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبر پختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، فیصل کریم کنڈی
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے
  • بلوچستان کے مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کئے جاسکتے: رضا ربانی