پریٹی زنٹا نوجوان بلے باز کے گن گانے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریٹی زنٹا ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پریانش آریا کی دھواں دار بیٹنگ کے گن گانے لگیں۔
پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے کرکٹ کا ایک دھماکے دار میچ دیکھا، ایک لیجنڈ کی دہاڑ سنی اور ایک روشن ستارے کے نمودار ہونے کا مشاہدہ کیا۔ وہ دو دن قبل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ 24 سالہ پریانش آریا سے ملیں۔ وہ خاموش تھا اور اس شام اس نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ شب وہ پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے دوران پریانش ملیں۔ اس بار اس کی صلاحیت اور جارحانہ بیٹنگ اسٹائل بولیں اور 42 گیندوں پر 103 رنز اسکور کر کے ریکارڈ بنا کر صرف مجھے نہیں بلکہ پورے بھارت کو حیران کر دیا۔ ہنستے مسکراتے رہو۔
واضح رہے نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں پریانش آریا کی شاندار سینچری کی بدولت پنجاب کنگز نے 219 رنز کا ٹوٹل اسکور کیا جس کے جواب میں چنئی سپر کنگز 201 رنز ہی بنا سکی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا، پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت
پشاور میں آئس کے نشے نے نوجوان نسل کو جکڑ لیا. پولیس کی کارروائیاں بےاثر ثابت ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق پشاور کی گلیوں سے لیکر تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کا آئس جیسی خطرناک نشہ آور اشیاء کا استعمال لمحہ فکریہ ہے۔ جس نے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحالی مراکز میں مریضوں کے لگاتار اضافے نے ڈاکٹروں کو تشویش کا شکار کردیا ہے. مراکز میں وسائل محدود ہیں.علاج بھی طویل اور مہنگا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور انسدادِ منشیات فورس کی آئس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مگر اسمگلنگ اور سپلائی چین اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ ایک گینگ کے پکڑے جانے کے بعد دوسرا فوراً متحرک ہو جاتا ہے.نشوں کے بڑھتے ہوئے رجحان سے سب سے زیادہ شہری پریشان ہیں، جن کا کہنا ہے کہ پولیس اگر اپنا کام ٹھیک سے کرتی تو حالات ایسے نہ ہوتے۔حل صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی نہیں. بلکہ معاشرتی بیداری، تعلیمی اداروں میں آگاہی اور والدین کی بروقت توجہ ہی نوجوانوں کو اس تباہ کن راستے سے بچا سکتی ہے۔