کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز نزر آتش کے واقعات کے بعد کچرا اٹھانے والے ڈمپرز نے کام بند کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نارتھ کراچی میں معمولی حادثے کے بعد ڈمپر اور ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے کے واقعے کے پر ٹرانسپورٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ان حالات میں شہر سے کچرہ نہیں اٹھا سکتے، اب تک 29 ڈمپر اور واٹر ٹینکروں کو جلایا جاچکا جبکہ فٹنس کے نام  180 گاڑیاں پولیس نے بند کردی ہیں۔

گڈز اور ڈمپرز ٹرانسپورٹرز الائنس نے ایف پی سی سی آئی میں ہنگامی ملاقات کے بعد ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز سے ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے قائم قام صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے مطالبے پر ٹرانسپورٹر نے ہڑتال موخر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقات ہوجائے اور ان کے مسائل حل ہوں۔

 گڈر ٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما نثار حسین جعفری نے کہا کہ شہر میں 29 ڈمپر اور واٹر ٹینکر جلائے جاچکے ہیں ۔حکومت  کا معاوضہ دے۔

نثار جعفری نے کہا کہ فٹنس کے نام پر 180 گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن رہنما میاں جان محمد نے کہا کہ گزشتہ رات سے شہر میں کچرے والے ٹرک کھڑے کر دیئے ہیں اور شہر سے کچرا نہیں اٹھایا جارہا۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے لیے تین ماہ کا وقت دیا جائے، اگر سندھ حکومت نے تین دن میں ہمارے مطالبات پورے نہ کیے تو بندگاہ سمیت پورے ملک میں کام بند کردیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے

کراچی:

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے۔

اتوار کو کراچی کنگز کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس پر اٹھنے والے سوالات کا بھرپور دفاع کیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شاداب خان نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت اہم ہے اور فٹنس سے زیادہ ان کا کھیل اہمیت رکھتا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ "اعظم کی فٹنس پر سوال نہیں اٹھنا چاہیے، ہم ان کے لیے کور کر لیتے ہیں اور وہ ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے پرفارم کرتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے اعظم خان نے کراچی کنگز کیخلاف میچ میں 30 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیوڈ وارنر کا بچے سے ہاتھ ملانے سے انکار، آسٹریلوی کھلاڑی تنقید کی زد میں
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان