کوربن بوش کو پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سالہ پابندی عائد کر دی۔جنوبی افریقی آل راؤنڈر آئندہ برس پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،وہ اس سال معاہدہ کرنے کے باوجود آئی پی ایل میں چلے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کے بیان میں انہوں نے کہا ’میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔‘
انہوں نے کہا ’ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے والی مایوسی کو میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔ میں پشاور زلمی کے مداحوں کو مایوس کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔‘
کوربن بوش کا کہنا تھا ’میں اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں اور نتائج کو قبول کرتا ہوں جس میں جرمانہ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایک سال کی پابندی شامل ہے۔
واضح رہے 13 جنوری کو لاہور میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں 30 سالہ کوربن بوش کا انتخاب پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیا تھا۔
آل راؤنڈر کو ایک سال کی پابندی کا سامنا ہوگا اور وہ آئندہ برس کے ایڈیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل کوربن بوش
پڑھیں:
پٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پیٹرول 47 روپے اور ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیلرز نے 8 فیصد مارجن نہ ملنے پر پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر شرط عائد کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ کاسٹ ریکوری ممکن ہو سکے، حکومت نے اس کے متبادل کے طور پر 2 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کی تجویز دی تھی لیکن آئی ایم ایف نے ابھی تک اسے منظور نہیں کیا۔
اگر آئی ایم ایف کی شرط منظور ہوئی تو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 47 روپے اضافہ ہوگا، ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 روپے اضافہ ہوگا، اسی دوران، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر کے پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا کہ حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا گیا تھا، اور موجودہ مارجن صرف 3.12 فیصد ہے، جس کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں۔
عبد السمیع خان نے حکومت کو 10 دن کا وقت دیا ہے، جس کے بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے، حکومت چاہے تو مارجن کو قسطوں میں 8 فیصد تک بڑھا سکتی ہے تاکہ ڈیلرز کام جاری رکھ سکیں۔