یورپین یونین میں پاکستانی سفیر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے آج برسلز میں اپنے ہم منصب ایرانی سفیر سید محمد علی روباتجازی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں سفراء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جبکہ دونوں سفیروں کے درمیان دیگر علاقائی اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔
دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔